یمن میں ڈیری فیکٹری پر فضائی حملہ23 افراد ہلاک

حدیدہ(ویب ڈیسک)یمن میں ڈیری فیکٹری پر ہونے والے فضائی حملے میں تئیس افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حدیدہ میں واقع بحیرہ احمر کی بندر گاہ کے قریب ہونے والے فضائی حملے میں مارے جانے والے افراد کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ فیکٹری میں ملازم تھے۔
دوسری جانب اس حملے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔
اس فیکٹری کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ عبداللہ صالح کے جنگجو حامیوں کے کیمپ کے نزدیک واقع ہے،اسی فضائی حملے میں تیل کا ایک سٹور بھی تباہ کردیا گیا ہے۔