Thursday, September 19, 2024

یمن میں پھنسے 134 پاکستانی شہری کراچی سے لاہور پہنچ  گئے

یمن میں پھنسے 134 پاکستانی شہری کراچی سے لاہور پہنچ  گئے
April 8, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) یمن میں پھنسے ایک سو چونتیس پاکستانی کراچی سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچے پرشاندار استقبال کیا گیا۔ یمن سے گزشتہ روز چھتیس غیرملکیوں سمیت ایک سو بیاسی افراد بحری جہازکے ذریعے کراچی پہنچےتھے۔ جہاں سے انہیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا ہے۔ یمن سے آنے والے شہریوں میں سے ستتر افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ ستاون کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے واپس پہنچنے والوں کا  کہنا تھا کہ واپسی کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے خصوصی انتظامات پر ہم وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی ہماری ہر معاملے میں بھرپور رہنمائی کی۔ وطن واپس پہنچنے پر پاکستانی شہریوں نے ایئرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔