Friday, September 20, 2024

یمن میں فضائی حملوں کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

یمن میں فضائی حملوں کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
March 2, 2016
صنعا (ویب ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعامیں ہزاروں افراد نے حوثی باغیوں کے حق میں اور سعودی عرب کے اتحاد کی جانب سے فضائی حملوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اتحاد نے یمن کے شمال مشرقی ضلع میں ایک مارکیٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے جس کےخلاف ہزاروں افراد نے صنعا میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں زیادہ تر عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک جھڑپوں میں چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔