Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یمن میں سعودی عرب کی بمباری سے تیس حوثی باغی ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی بمباری سے تیس حوثی باغی ہلاک
December 24, 2016

صنعا (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی یمنی سرحد کے قریب فضائی اور توپ خانے سے کارروائی کی گئی ہے جس میں تیس حوثی باغی ہلاک ہو گئے جبکہ حوثی باغیوں کےزیرِقبضہ کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج نے جازان اور نجران کے مقابل علاقوں میں فوجی کارروائیاں کیں جو حوثی باغیوں اور معزول صدر صالح کی ملیشیا کی سعودی عرب کی سرحد کے قریب نقل وحرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد کی گئیں۔

سعودی فوجیوں کے توپ خانوں نے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے یمن کے سرحدی علاقے الطوال کے قریب حوثی باغیوں کی گاڑیوں اور خندقوں میں چھپے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔