Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

یمن میں خانہ جنگی ،محصور ہونیوالوں میں لاہور کی رہائشی ازعا قاسم بھی شامل

یمن میں خانہ جنگی ،محصور ہونیوالوں میں لاہور کی رہائشی ازعا قاسم بھی شامل
March 28, 2015
لاہور(92نیوز)یمن میں خانہ جنگی کے بعد تین ہزار سے زائد پاکستانی دارالحکومت صنعاءاور دیگر شہروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ محصور ہونیوالوں میں لاہور کی رہائشی ازعا قاسم بھی شامل ہیں جس کے والدین اپنی اولاد کی باحفاظت واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یمن میں اڑھائی سال سے مقیم لاہور کی ازعا قاسم بھی ان پاکستانیوں میں شامل ہے جو یمن کے حالات کی وجہ سے وہاں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ صورتحال سے ازعا کے خاندان کو شدید پریشانی لاحق ہے بیٹی کی واپسی کی آس لگائے والدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں حالات بہت کشید ہ ہیں حکومت محصور پاکستانیوں کی واپسی کیلئے جلد مناسب اقدامات کرے۔ ازعا کا بھائی بھی والدین سے کم پریشان نہیں جس کا کہنا ہے کہ یمن میں بمباری سے صنعاءاور دیگر شہروں کا ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ ہمارے پیارے وہاں محصور ہو کررہ گئے ہیں جب تک ان کی وطن واپسی نہیں ہوتی بے چینی ختم نہیں ہو سکتی۔ حکومتی سطح پر یمن سے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقدامات تو کئے جارہے ہیں لیکن تاحال حکومت کسی بھی پاکستانی کو واپس لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔