Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمن میں جاری جنگ کے باعث ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت

یمن میں جاری جنگ کے باعث ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت
September 2, 2015
تعز (ویب ڈیسک) یمن میں جاری جنگ کے باعث تعز شہر کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں شہری ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی حوثی باغیوں اور یمن کے جلا وطن صدر منصور ہادی کی حامی افواج میں جاری جنگ سے یمن کا تیسرا بڑا شہر تعز شدید متاثر ہوا ہے۔ طویل اور شدید ترین لڑائی کے باعث شہر میں صحت کی سہولیات کے فقدان اور ڈینگی بخار کے پھیلاو¿ سے سنگین صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ تعز شہر کے تمام ہسپتالوں کو ادویات اور بنیادی سہولیات کی کمی سے پچھلے 15دن میں درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈینگی بخار سے اگست کے وسط تک ایک سو پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ پچیس اگست تک یہ تعداد چار سو اکیس ہو گئی۔ گزشتہ دو ہفتے میں تعز میں سو کے قریب افراد ہلاک ہوئے جن میں تریپن افراد سعودی فضائی حملوں کا نشانہ بنے۔