Saturday, July 27, 2024

یمن میں جاری جنگ میں 519لوگ ہلاک ہوچکے ہیں:ویلیری اموس

یمن میں جاری جنگ میں 519لوگ ہلاک ہوچکے ہیں:ویلیری اموس
April 3, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)یمن میں دو ہفتوں سے جاری پر تشدد کارروائیوں میں اب تک پانچ سو انیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار ویلیری اموس کا کہنا ہے کہ یمن میں گزشتہ دو ہفتے سے حوثی ملیشیا اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ سعودی عرب کی جانب سے بھی فضائی حملے کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت  پانچ سو انیس افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ان حملوں میں سترہ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اموس نے مزید کہا  جنگ سے باعث ہزاروں خاندان  بے خانماں ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بعض جبوتی اور صومالیہ سے سمندر عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے متحارب فریق  اسپتالوں،اسکولوں،پناہ گزینوں کے کیمپوں اور شہری آبادی کو نشانہ نہ بنائیں۔