Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ اسٹیڈیم پر فضائی بمباری، اسلحے کے ڈپو تباہ

یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ اسٹیڈیم پر فضائی بمباری، اسلحے کے ڈپو تباہ
April 11, 2015
صنعا(ویب ڈٰیسک)سعودی عرب اوراس کے اتحادی ملکوں کے جیٹ طیاروں نے یمن کے شہر عدن میں باغیوں کے زیر قبضہ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا، اور اسلحے کے ڈپو تباہ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی طیاروں نے عدن میں اس اسٹیڈیم پر بمباری کی جس میں باغیوں کا اسلحہ جمع تھا۔ سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن کے نوقصبوں میں باغیوں کے فوجی کیمپوں پر بمباری کی۔ عدن کے مرکزی اسپورٹس اسٹیڈیم پرفضائی حملے میں باغیوں کے اسلحے کو تباہ کر دیا گیا ہے،باغیوں کی چیک پوسٹوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔علاوہ ازین ایک اور واقعہ میں  بیحان شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ عمارت کے باہر کار بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھرریڈ کراس نے دارالحکومت صنعا میں سولہ ٹن طبی اور امدادی سامان پہنچا دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی حملوں اور لڑائی میں انسانی بنیادوں پر وقفہ دینے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔