یمن مسئلہ پر وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم کی زیر صدارت یمن مسئلہ پر اعلی سطحی اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہوا ۔
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور آرمی چیف سمیت اہم فوجی عہدیداران نے شرکت کی ۔
قبل ازیں سعودی عرب کے دورہ سے واپس آنے والے وفد نے سعودی اعلی عہدیداران سے ہونے والی مشاورت پر وزیر اعظم کو بریفننگ دی۔