Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یمن: عدن میں خودکش دھماکا، 50فوجی ہلاک، 60 سے زائد زخمی

یمن: عدن میں خودکش دھماکا، 50فوجی ہلاک، 60 سے زائد زخمی
December 19, 2016

عدن (ویب ڈیسک) یمن کے شہر عدن میں خودکش دھماکے میں پچاس فوجی ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔ خودکش بمبار نے فوجی کیمپ کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد دہشتگرد تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کا شہر عدن ایک بار پھر خوفناک بم دھماکے سے گونج اٹھا جہاں ایک خودکش بمبار نے تنخواہوں کی وصولی کے لیے لائن میں لگے فوجیوں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے عدن کے الثوبان ملٹری بیس پر حملہ کیا جہاں سینکڑوں فوجی موجود تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔ عدن سعودی حمایت یافتہ حکومت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب دہشتگرد تنظیم داعش کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ اس کے جنگجو نے کیا۔ ترجمان نے مزید حملوں کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں تنخواہوں کی وصولی میں مصروف پچاس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔