Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

یمن صورتحال پر تشویش ہے،سرتاج عزیز،خون بہنا بندہوناچاہیے:جوادظریف

یمن صورتحال پر تشویش ہے،سرتاج عزیز،خون بہنا بندہوناچاہیے:جوادظریف
April 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے پاکستان کو یمن کی صورتحال پر تشویش ہے اس مسئلے کا جلد حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کہتے ہیں مسلمانوں کا خون بہنا بند ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ملاقات کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق ہو گیا ہے اور اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا ہے کہ سرحدی انتظام کو مزید موثر بنایا جائےگا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کے لئےدونوں ممالک کو ملکر کام کرنا چاہیے جبکہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یمن میں جلد از جلد امن قائم کیا جائے۔