Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمن سے134پاکستانی محصورین اسلام آباد پہنچ گئے

یمن سے134پاکستانی محصورین اسلام آباد پہنچ گئے
April 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)یمن میں 134محصورین پاکستانیوں کو پی آئی اے کی پرواز 7006بحفاظت لے کر اسلام آباد لینڈ کرگئی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صنعا سے پاکستانیوں کو واپس لانےوالی پرواز میں دو کینیڈین اور دو سوڈانی محصورین بھی پاکستان آئے ہیں ۔ پرواز سے جونہی یمن میں محصورین پاکستانی  باہر نکلے تو ان کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، پاکستانیوں نے اپنے ہاتھوں میں جھنڈیاں پکڑی ہوئی تھیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ مسافروں نے پاکستان بحفاظت پہنچانے پر پاکستان ایئرلائن اور حکومت کاشکریہ ادا کیا ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافروں کا ان کے پیاروں نےگرم جوشی سے استقبال کیا ۔ وفاقی وزیر مملکت عبدالقادر بلوچ اور دیگر سرکاری افسران نے بھی یمن سےآنے والے مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔