Sunday, December 3, 2023

یمن: سعودی عرب کی بری فوج کے دستے شمالی یمن میں داخل، کچھ سرحدی علاقوں  پر قبضہ

یمن: سعودی عرب کی بری فوج کے دستے شمالی یمن میں داخل، کچھ سرحدی علاقوں  پر قبضہ
August 27, 2015
یمن (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی بری فوج کے دستے شمالی یمن میں داخل ہو گئے۔ سعودی فوجیوں نے کچھ سرحدی علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جہاں سے حوثی باغی سعودی بارڈر پر حملے کرتے تھے۔ سعودی عرب اور اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد اسیری کا کہنا ہے کہ سعودی فوجی یمن کے شمالی سرحدی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں لیکن ان کا مقصد حوثی باغیوں کے حملوں کو روکنا ہے۔ سعودی عرب کا یمن کے کسی حصے پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم سعودی عرب سرحدی علاقوں کی حفاظت میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر فوجی آپریشن طویل عرصے سے جاری ہے لیکن حالیہ اقدام اتحادی افواج کی نئی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ سعودی عرب نے سرحدی علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے ٹینک بھی جنوبی صوبے جزان پہنچا دئیے ہیں۔