Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یمن : خود کش دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی

یمن : خود کش دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی
December 11, 2016

 عدن (ویب ڈٰیسک)یمن میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اڑتالیس ہوگئی، جبکہ دھماکے میں  ستر سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تنخواہیں وصول کرنے کےلیے قطاروں  میں لگے ہوئے تھے،،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عراق اورشام میں سرگرم داعش نے یمن میں بھی  کارروائیاں تیزکردیں او دارالحکومت عدن کی  سوالبان  فوجی چھائونی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں بڑی تعداد میں یمنی فوجی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے  جمع  تھے، خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چھاؤنی کے مرکزی گیٹ سے ٹکرادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس آفس مرکزی گیٹ سے متصل تھا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب یمنی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی نہیں بلکہ نوجوان رضاکار تھے جو رجسٹریشن کروانے کے لیے وہاں جمع تھے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق داعش نے سابق یمنی صدر منصور ہادی کے وفادار فوجیوں کو نشانہ بنایا ، ادھر داعش نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزیددہشتگرد حملوں  کا اعلان کیا ہے ، واضح رہے کہ عدن پرسعودی حکومت کے حمایت یافتہ صدر کے حامیوں کا کنٹرول  ہے۔