Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمن: جنگ کے باعث تعز شہر کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت کے باعث شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری، درجنوں ہلاک

یمن: جنگ کے باعث تعز شہر کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت کے باعث شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری، درجنوں ہلاک
September 2, 2015
یمن (ویب ڈیسک) یمن میں جاری جنگ کے باعث تعز شہر کے اسپتالوں میں ادویہ کی قلت پیدا ہو گئی۔ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں شہری ہلاک ہو گئے۔ شمالی حوثی باغیوں اور یمن کے جلاوطن صدر منصور ہادی کی حامی افواج میں جاری جنگ سے یمن کا تیسرا بڑا شہر تعز شدید متاثر ہوا ہے۔ طویل اور شدید ترین لڑائی کے باعث شہر میں صحت کی سہولیات کے فقدان اور ڈینگی بخار کے پھیلاؤ سے سنگین صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ تعز شہر کے تمام اسپتالوں کو ادویات اور بنیادی سہولیات کی کمی سے پچھلے پندرہ دن میں درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ڈینگی بخار سے اگست کے وسط تک ایک سو پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ پچیس اگست تک یہ تعداد چار سو اکیس ہو گئی۔ گزشتہ دو ہفتے میں تعز میں سو کے قریب افراد ہلاک ہوئے جن میں تریپن افراد سعودی فضائی حملوں کا نشانہ بنے۔