Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمن جنگ میں حکومت شامل ہے کہ نہیں ہمیں واضح کرئے:شاہ محمود

یمن جنگ میں حکومت شامل ہے کہ نہیں ہمیں واضح کرئے:شاہ محمود
April 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ حکومت نے یمن سے پاکستانی شہریوں کو بحفاظت نکالا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان یمن جنگ میں شامل ہے تو حکومت اس پر اپنا موقف واضح کرئے کہ کیاوہ یمن جنگ میں پہلے ہی سے شامل ہے کہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیاہم یمن جنگ کا حصہ بن چکے ہیں اگر بن چکے ہیں تو اس کی حدیں کیاہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا پاکیزہ رشتہ ہے وہاں ہمارے مقدس مقامات ہیں اور سعودی عرب نے ہماری ہرمشکل گھڑی میں ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کے ایک لاکھ چوہتر ہزار جوان دہشت گردی کی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات اس نوعیت کے نہیں ہیں کہ ہم اپنی سرحدیں خالی چھوڑ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایوان میں اس جنگ کی حمایت یا انکار کا پورا خاکہ نہیں سامنے آتا تو یہ بات سمجھنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فارن آفس کو یمن جنگ کے حوالے سے بریف کرناچاہیے اور ساتھ ہی سعودی عرب سے واپس آنے والے وفد کو بھی چاہیے کہ وہاں ہونے والی گفت و شنید پر ایوان کو بریف کرئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت تیسری عالمی جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اوآئی سی کا اہم رکن ملک ہے اور یمن بھی اس کا رکن ہے ہمیں اس مسئلے پر او آئی سی جانا چاہیے اگر وہاں یہ مسئلہ نہ اٹھایا تو اس کی اہمیت کم ہوجائے گی ۔ ہمیں سب سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ یمن میں شعیہ سنی لڑائی نہیں ہے اور یمن کے صدر عبداللہ صالح کو کس روڈ میپ کے ذریعے تخت سے ہٹا یا گیا۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔