Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمنی صدر منصور ہادی نے قومی مذاکرات کا اعلان کر دیا، 250اہم شخصیات مدعو، باغیوں اور علی عبداللہ صالح کی شرکت معدوم

یمنی صدر منصور ہادی نے قومی مذاکرات کا اعلان کر دیا، 250اہم شخصیات مدعو، باغیوں اور علی عبداللہ صالح کی شرکت معدوم
May 5, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) یمن کے صدر منصور ہادی نے رواں ماہ سترہ مئی کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قومی مذاکرات کا اعلان کر دیا۔ مذاکرات سعودی عرب کی میزبانی میں ہوں گے۔ یمنی وزیرخارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذاکرات میں یمن کی تمام نمائندہ جماعتیں اور شخصیات شرکت کریں گی تاہم سابق برطرف صدر علی عبداللہ صالح اور باغیوں کے مندوبین کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ قومی مذاکرات میں دوسو پچاس اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ یمن کی جنرل پیپلز کانگریس نے ریاض میں مذاکرات میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ یمنی صدر نے مارچ میں قومی مذاکرات کاعمل سعودی عرب کی میزبانی میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم یمن میں باغیوں کے خلاف عرب ممالک کے فوجی آپریشن کے دوران مذاکراتی عمل تعطل کا شکارہوگیا تھا۔ یمنی صدر کا کہنا ہے اگر قومی مذاکرات عدن، صنعاءاور تعز میں نہیں ہوسکتے تو میں تمام نمائندہ قومی جماعتوں اور شخصیات کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ریاض میں خلیجی تعاون کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوں اورمفاہمتی بات چیت شروع کریں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔