Sunday, September 8, 2024

یمن،صنعا میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے، جیٹ طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹریننگ کیمپ پر چار میزائل داغے

یمن،صنعا میں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے، جیٹ طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹریننگ کیمپ پر چار میزائل داغے
May 22, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں کے یمنی شہر صنعا کے ایئرپورٹ کے قریب حوثی باغیوں کےٹھکانوں حملے جاری ہیں، کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ صنعا ایئرپورٹ کے قریب حوثی باغیوں کے زیرکنٹرول فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے آج صبح کئے گئے جن میں سعودی اتحاد کے جیٹ طیاروں نے حوثی باغیوں کے زیرانتظام ٹریننگ کیمپ پر چار میزائل داغے۔ میزائل حملوں کے بعد آگ کے شعلے آسمان کی طرف بلند ہوتے نظرآئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ روز بھی یمن کے صوبے ہجاہ میں فضائی حملوں میں ایتھوپیا کے پانچ شہری ہلاک اور دس مہاجرین زخمی ہو گئے تھے۔