Friday, April 12, 2024

یمن،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 6دہشتگرد ہلاک

یمن،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 6دہشتگرد ہلاک
November 26, 2018
یمن( 92 نیوز) یمن کے صوبہ البیضا  میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے چھے دہشتگرد  ہلاک ہوگئے ۔ امریکی حکام کے مطابق  ڈرون  حملے میں  ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، مارے جانے والوں میں  القاعدہ  کے دو مقامی کمانڈرز بھی شامل ہیں ۔خبرایجنسی کےمطابق  ڈرون طیاروں نے صوبے البیضاء میں  القاعدہ کے ٹھکانوں پرحملے کیے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی یمن میں القادہ کے خلاف ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔