Thursday, September 29, 2022

  یعقوب میمن کی پھانسی ،بھارتی سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارنے احتجاجًا استعفیٰ دے دیا

   یعقوب میمن کی پھانسی ،بھارتی سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارنے احتجاجًا استعفیٰ دے دیا
نئی دہلی(92نیوز)بھارتی سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارنے یعقوب میمن کوعدالتی روایات کے برعکس پھانسی دینے پراحتجاجًا استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے تو یعقوب میمن کی پھانسی پر احتجاج کیاہی تھامگراب بھارتی سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارپروفیسرانوپ سریندرناتھ  نے بھی بھارتی عدالت عظمیٰ  کے فیصلےپرسوال اٹھادئیے ہیں۔ ڈپٹی رجسٹرارنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہاہے کہ یعقوب میمن  کے خلاف  ایک ہی گھنٹے میں دوفیصلے دیناعدالتی روایات کے برعکس اوربھارتی  عدالتی تاریخ کاسیاہ ترین وقت تھا۔ واضح رہے کہ یعقوب میمن کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے دوگھنٹوں بعد ہی انہیں پھانسی دے دی گئی تھی۔