Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یخ بستہ میدان میں رائل نے ڈائمنڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی

یخ بستہ میدان میں رائل نے ڈائمنڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی
February 8, 2018

سوئٹزر لینڈ ( 92 نیوز ) سینٹ  مورٹیز میں جمی ہوئی  جھیل پر  رائل اور ڈائمنڈ  کے درمیان  کرکٹ میچ کھیلاگیا  ۔ بوم بوم آفریدی کی رائل نے سہواگ کی  ڈائمنڈکوچھ وکٹوں سے شکست دے دی  ۔ رائل کی جانب سے اویس شاہ نے 74رنزکی شاندار اننگز کھیلی ۔

ڈائمنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اورز میں164رنز بنائے ۔ ڈائمنڈ کے کپتان وریندر سہواگ 62رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ رائل کی جانب سے پاکستانی آل راؤنڈر عبدزلرازق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں رائل کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گر گئی،لیکن اویس شاہ کی 74رنز کی شاندار اننگز نے رائل کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

رائل نے ہدف 28 گیندیں پہلے ہی چاروکٹوں پر پورا کر لیا ۔

رائل نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک ،صفر کی برتری حاصل کر لی ،دوسرامیچ کل کھیلا جائے گا ۔