Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یتیم بھتیجی سے جسم فروشی کرانیوالے چچا ،چچی گرفتار

یتیم بھتیجی سے جسم فروشی کرانیوالے چچا ،چچی گرفتار
June 1, 2020

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں ظلم کی انتہا، حقیقی چچا اہلیہ کے ساتھ مل کر اپنی یتیم بھتیجی  سے جسم فروشی کرواتا رہا،سولہ سالہ عروج فاطمہ کو انکار پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، تھانہ سبزی منڈی میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرلیا گیا ، پولیس نے میاں ، بیوی دونوں کو گرفتار کر لیا۔

والدین کا سایہ سر پر نہ ہو تو اولاد پر مشکلات کا انبار لگ جاتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا گوجرانوالہ کی سولہ سالہ عروج فاطمہ سے جس کے حقیقی چچا نے اس کی یتیمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔

سفاک چچا بھتیجی جیسے پاک رشتے پر کاری ضرب لگاتے ہوئے اس سے زبردستی جسم فروشی کرواتا رہا، اور تو اور اس گھناؤنے دھندے میں عروج کی چچی نورشہلا بھی اپنے شوہر عنائت کا ساتھ دیتی رہی۔

متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ چچا اور چچی مجھ سے زبردستی جسم فروشی کرواتے تھے جبکہ انکار پر تشدد کا نشانہ بناتے تھے،تشدد کا نشانہ بننے والی عروج فاطمہ چچا کے چنگل سے آزاد ہو کر رشتہ داروں کے گھر پہنچی اور ساری داستان بیان کی۔

متاثرہ لڑکی نے انصاف کے لئے تھانے میں درخواست دےدی،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی سے ڈیڑھ سال سے جسم فروشی کا دھندہ کروا رہے تھے۔

پولیس نے انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عنایت اور نور شہلا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔