Saturday, September 24, 2022

یاسر شاہ کی معطلی ، قانونی مشاورت مکمل ، آئی سی سی کے فیصلے کا انتظارہے : شہریارخان

یاسر شاہ کی معطلی ، قانونی مشاورت مکمل  ، آئی سی سی کے فیصلے کا انتظارہے : شہریارخان
لاہور(92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا ہے کہ اسپین  باؤلریاسر شاہ کے حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ،آئی سی سی کی رپورٹ ملنے پر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں قومی ٹیم  کے فٹنس کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ  یاسر شاہ کے متعلق قانونی مشاورت مکمل کر  لی گئی ہے اب بورڈ آئی سی سی کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔ شہریارخان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے حوالے کچھ نہیں بتایا جاتا پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی قوانین کے تحت تمام قانونی تقاضے پورے کرتا ہے۔