یاسر شاہ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگلینڈ نے ثقلین مشتاق سے رہنمائی مانگ لی

مانچسٹر (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کو کیسے شکست دیں ؟ گوروں نے ایک پاکستانی سے ہی رہنمائی مانگ لی۔ پاکستان کے سابق عظیم سپن باو¿لر ثقلین مشتاق گوروں کو ٹپس دیں گے۔ ثقلین مشتاق معین علی اور عادل راشد کا کھیل نکھارنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم سپن کا مقابلہ سپن سے کرے گی۔ گورے پاکستانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پاکستانی کی مدد لیں گے۔ دوسرا کے موجد اور ماضی کے عظیم سپن باولر ثقلین مشتاق انگلش سپنرز کا کھیل نکھاریں گے۔
دوسرے ٹیسٹ میں ثقلین مشتاق کے گر اثر دکھاتے ہیں یا یاسر شاہ کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولے گا اس بات کا فیصلہ تو کارکردگی سے ہو گا۔ فی الحال سب کو دوسرے ٹیسٹ کا بے تابی سے انتظار ہے۔