Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یاسر شاہ پانچ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے آؤٹ

یاسر شاہ پانچ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے آؤٹ
May 16, 2016
لاہور(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، یاسرشاہ پانچ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے، قومی ٹیم کے سپنر عماد وسیم پہلے ہی ان فٹ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لیگ اسپنر بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ یاسر شاہ کو میڈیکل رپورٹ میں فزیکل تھراپی اور ہلکی ورزش کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر کم از کم ایک ماہ بعد فزیکل ٹریننگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سپنر عماد وسیم پہلے ہی ان فٹ ہیں اور وہ بھی ایک ماہ بعد ہی دستیاب ہوں گے۔ یاسر شاہ کا دورہ انگلینڈ سے پہلے پانچ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہونا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔