Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یاسر شاہ زخمی، سلیکشن کمیٹی نے محمد اصغر کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری دیدی

یاسر شاہ زخمی، سلیکشن کمیٹی نے محمد اصغر کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری دیدی
December 8, 2016

لاہور (92نیوز) لیگ سپن باؤلر یاسر شاہ کی کمر میں انجری کے باعث ٹیم مینجمنٹ نے بیک اپ کے طور پر محمداصغر کو مانگ لیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلر یاسر شاہ کی کمر میں انجری کی وجہ سے محمد اصغر کو سلیکشن کمیٹی سے مانگا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے محمد اصغر کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری دے دی جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے بھی محمداصغر کو بھجوانے کی منظوری دے دی گئی۔ سپنر محمد اصغر بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے اور جمعہ کے روز آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب یاسر شاہ کو کمر میں انجری کے باعث آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ پندرہ دسمبر کو برسبین میں شروع ہو گا۔