یاسر شاہ بنگلہ دیش الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں زخمی

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)لیگ اسپنر یاسر شاہ بنگلا دیش الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں زخمی ہو گئےجبکہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے بنگلا دیش الیون کے خلاف چھے اوورز کیے اور ایک وکٹ حاصل کی تاہم میچ کے دوران ان کا بایاں ہاتھ زخمی ہو گیا جس پر وہ میدان سے باہر چلے گئے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق ان کے زخم پر ٹانکے لگائے گئے ہیں،زخمی ہونے کے باعث یاسر شاہ کی ون ڈے سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ۔
قومی ٹیم کے سلیکٹرز ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد جلد متبادل کھلاڑی کا اعلان کریں گے۔