Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یاسرشاہ نے جو دوا اس سے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد نہیں ملتی: ڈاکٹر وقار

یاسرشاہ نے جو دوا اس سے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد نہیں ملتی: ڈاکٹر وقار
December 28, 2015
لاہور (92نیوز) صدر نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن ڈاکٹر وقار احمد کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ نے جو دوا لی اس کا براہ راست کھیل بہتر بنانے سے کوئی تعلق نہیں جبکہ پی سی بی کے جنرل مینجر میڈیکل ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ وہ یاسر شاہ کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن ڈاکٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ یاسر شاہ نے جو دوا لی اس کے بنیادی طور پر دو اثرات ہیں۔ یہ دوا بلڈ پریشر کے مرض میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ کھلاڑیوں کو اس دوا سے کھیل بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملتی تاہم یہ دوا ممنوعہ ادوایات کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد دیتی ہے جس کے باعث مقابلوں کے دوران اس دوا کے استعمال پر پابندی ہے۔ ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا ہے کہ یاسرشاہ کے معاملے پر آئی سی سی سے خط وکتابت بھی کریں گے جبکہ یاسرشاہ سے ملاقات کے بعد تفصیلات سامنے آئیں گی۔