Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یاسرشاہ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر‘ فٹنس کیمپ میں شرکت سے روک دیا گیا

یاسرشاہ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر‘ فٹنس کیمپ میں شرکت سے روک دیا گیا
December 28, 2015
لاہور (92نیوز) ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستانی لیگ سپنر یاسرشاہ دورہ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہوگئے۔ پی سی بی نے فٹنس کیمپ میں شرکت سے بھی روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران لیا گیا یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے سپن باولر کو عبوری طور پر معطل کر رکھا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد پی سی بی نے بھی ایکشن لیتے ہوئے انہیں دورہ نیوزی لینڈ کےلئے سکواڈ سے باہر کرنے کے علاوہ ان کو کیمپ میں شرکت سے بھی روک دیا ہے۔ یاسرشاہ کی معطلی کےخلاف اپیل کےلئے پی سی بی کا میڈیکل بورڈ بھی مشاورت میں مصروف ہے تاہم ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے رپورٹ نہیں ملی جس کے ملنے کے بعد بورڈ یاسر شاہ کا بی سیمپل لے کر ٹیسٹ کرائے گا جبکہ اس حوالے سے ماہرین کی رائے کے بعد ہی اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔