Tuesday, October 4, 2022

یارکشائر پولیس نے ایشیائی کمیونٹی کو پولیس میں زیادہ نمائندگی دینے کی مہم شروع کردی

یارکشائر پولیس نے ایشیائی کمیونٹی کو پولیس میں زیادہ نمائندگی دینے کی مہم شروع کردی
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر پولیس نے ایشیائی کمیونٹی کو پولیس میں زیادہ نمائندگی دینے کےلیے خصوصی مہم شروع کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ یارکشائر پولیس کی حدود میں پاکستانی، بھارتی  اور بنگلہ دیشی نژاد شہریوں کا آبادی میں تناسب 18 فیصد ہے جبکہ پولیس میں ایشیائی نژاد اہلکاروں کی تعداد صرف پانچ فیصد ہے۔ مہم کا مقصد ایشیائی نژاد آبادیوں کی پولیس میں نمائندگی کو بہتر بناناہے۔ پولیس میں ایشیائی  نژاد باشندوں کی تعداد بڑھانے کے لئے تعلیمی اداروں میں خصوصی کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں یارکشائر برطانیہ کی پولیس سروسز میں سے چوتھی بڑی سروس ہے جس کے ساڑھے چار ہزار افسران ہیں۔