Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہیکرز نے یاہو کے ایک ارب سے زائد صارفین کی معلومات چوری کر لیں

ہیکرز نے یاہو کے ایک ارب سے زائد صارفین کی معلومات چوری کر لیں
December 15, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس یاہو کے ایک ارب سے زائد صارفین کی معلومات چوری ہوگئیں۔ یاہو انتظامیہ نے صارفین کے نام، ای میل ایڈریس، پتے اور ٹیلی فون نمبر چوری ہونے کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مقبول ترین ای میل سروس یاہو کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک ارب سے زائد صارفین کی معلومات چوری کرلی گئیں۔ یاہو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوری کا واقعہ اگست دو ہزار تیرہ  میں ہوا۔

کارروائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ہیکرز نے کس طرح ڈیٹابیس تک رسائی حاصل کی۔

کمپنی کے عہدیداروں کے مطابق یاہو اپنے صارفین کا ڈیٹا بیس ایک ہی یونٹ یا یو ڈی بی میں رکھتی ہے اور صارفین کا ڈیٹا جب ہیک ہوا تو اس وقت ستر کروڑ سے ایک ارب متحرک صارفین کمپنی کی سروس استعمال کر رہے تھے۔