ہیکرز نے میرے اکاؤنٹ سے 4لاکھ روپے غائب کرلئے ،اداکارہ میرا

لاہور ( 92 نیوز) اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا کہ ہیکرز نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے 4لاکھ روپے غائب کر لئے ہیں ۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بینک حکام سے معاملے پر شکایت کی تو بینک والے ٹال مٹول سے کام لینے لگے ،معاملے پر جلد ہی پریس کانفرنس کروں گی ۔