Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک

خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک
December 15, 2016

پشاور (92نیوز) ہیکرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر ’’تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے‘‘ تحریر کر دیا۔ ہیکرز نے پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان پر بھی طنزیہ جملے لکھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کر کے ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کا نعرہ ’’تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے‘‘ تحریر کردیا ہے۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پرپی ٹی آئی حکومت پر بھی طنزیہ جملے لکھے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ہیکرز نے اپنے طنز کا نشانہ بنایا اور لکھا ہے کہ جو شخص ایک سال تک شادی برقرار نہیں رکھ سکتا وہ حکومت کیا کرے گا۔ ہیکرز نے خیبرپختونخوا کے عوام پر بھی تنقید کی اور ویب سائٹ پر تحریر کیا ہے کہ پختونوں کو دھرنوں کے لئے استعمال کیا گیا۔