ہیکرز نے ایک لاکھ پینتیس ہزار امریکی نیوی اہلکاروں کا ڈیٹا چرا لیا

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی نیوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے اس کے ایک لاکھ پینتیس ہزار اہلکاروں کا ڈیٹا چرا لیا گیا ہے۔ نیوی آفیشلز کے مطابق ہیکرز نے نیوی اہلکاروں کے زیراستعمال لیپ ٹاپس تک رسائی حاصل کی اور حساس معلومات چرا لیں جن میں ان کے سوشل سکیورٹی نمبرز کی معلومات بھی شامل ہیں۔
امریکی نیوی آفیشلز کے مطابق وہ اس معاملے کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔