Saturday, July 27, 2024

ہیپاٹائٹس کی سستی دوا خواب بن گئی‘ فارما صنعت مہنگے داموں بیچنے کیلئے بضد

ہیپاٹائٹس کی سستی دوا خواب بن گئی‘ فارما صنعت مہنگے داموں بیچنے کیلئے بضد
February 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) فارما صنعت کی انوکھی منطق نے ہیپاٹائٹس کی گولیوں کا معاملہ پھر الجھا دیا۔ پہلے ہیپاٹائٹس کی سوالڈی گولیاں سستی کرنے کا مطالبہ کرتے رہے جب حکومت نے سستی کرنے کا فارمولا تیار کیا تو فارما صنعت پھر میدان میں آگئی۔ صدر ایسوسی کا کہنا ہے کہ قیمت بھارت کے برابر کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ہیپاٹائٹس کو گولیاں سستے کرنے کے خلاف فارما صنعت ڈٹ گئی۔ فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر حامد رضا نے تو پریس کا نفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہیپاٹائٹس کی گولیاں مہنگی ہونے کے باعث کئی لوگ مرچکے ہیں، سستی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری طرف اسی پریس کانفرنس میں فارما صنعت کے نمائندوں کا موقف تھا کہ حکومت 28گولیوں کی قیمت سات ہزار مقرر کر رہی ہے لیکن ایسا نہیں کرے دیں گے۔ 26 ہزار سے کم قیمت مقرر ہوئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔ فارما صنعت کے نمائندوں کا موقف تھا کہ حکومت 9 کے بجائے 90 کمپنیوں کو گولیاں بنانے کی اجازت دے ا ور ادویات کے زیر التوا کیسز جلد نمٹائے۔