Saturday, July 27, 2024

ہیپاٹائٹس سی گولیوں کی قیمت پانچ ہزار 868 روپے مقرر کر دی گئی

ہیپاٹائٹس سی گولیوں کی قیمت پانچ ہزار 868 روپے مقرر کر دی گئی
February 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزارت صحت نے ملک میں ہیپا ٹائٹس سی کی گولیوں کی قیمت 28ہزار سے کم کر کے پانچ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ روپے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ہیپا ٹائٹس سی کو گولیوں کی قیمت پانچ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ روپے مقرر کر دی۔ وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ امریکہ میں ان گولیوں کی قیمت ایک لاکھ روپے تھی جبکہ پاکستان نے پہلے مہینے 28 ہزار روپے قیمت مقرر کی اور اب مختلف کمپنیوں کی معاونت کے ساتھ اس کی قیمت چھ ہزار روپے سے کم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں 9 کمپنیوں کو گولیاں بنانے کی اجازت دی جبکہ دو کمپنیوں کو گولیاں برآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ وزیر صحت نے کہا دو ہفتوں میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گولیاں دستیاب ہونگی۔ انہوں نے 92نیوز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 92 نیوز نے گولیوں کی قیمت کے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کی۔