Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہیٹی میں ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی

ہیٹی میں ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

پورٹ اے یو پرنس (92 نیوز) شمال امریکی ملک ہیٹی میں ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 304 ہوگئی۔

ہیٹی میں ہولناک زلزلے کے باعث متعدد زخمی جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہوگئے، خبر ایجنسی کے مطابق متعدد مکانات، اسپتال اور عمارتیں شدید متاثر ہوئیں، زلزلہ ہیٹی کے جنوب مغربی علاقے میں آیا۔

7.2 شدت کے زلزلے نے غریب ملک میں سینکڑوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، لیس کیز شہر اور اس کے آس پاس کے علاقے زیادہ لپیٹ میں آئے، ہیٹی کے حکام نے ہفتے کی شام تک کم از کم 304 اموات اور 1800 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا اندراج کیا تھا۔

گرجا گھروں، ہوٹلوں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔

ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے کہا ، "ہمیں ایمرجنسی حالات میں زیادہ یکجہتی دکھانے کی ضرورت ہے۔"