Thursday, September 19, 2024

ہیٹی میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 6افراد ہلاک، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

ہیٹی میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 6افراد ہلاک، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ
April 8, 2015
ہیٹی (ویب ڈیسک) ہیٹی میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے، سیلاب کے بعد علاقے میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری خوف میں مبتلا ہیں۔ مسلسل بارشوں نے ہیٹی کے شہروں اور قصبوں کو شدید متاثر کیا ہے جس سے رہائشی سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور لوگ سیلاب کے بعد معمولات زندگی معمول پر لانے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ ہیٹی کے شہری تحفظ کے ڈائریکٹر کے مطابق ملک کے شمالی مغربی علاقوں کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ سیلاب کے بعد علاقے میں وبائی امراض دوبارہ سے سر اٹھا رہے ہیں جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ دو ہزار دس سے اب تک ہیٹی میں وبائی امراض نو ہزار افراد کی جان لے چکے ہیں جبکہ اس سے سات لاکھ بتیس ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔