Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہیومن رائٹس واچ کامقبوضہ کشمیر کے زیر حراست شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

ہیومن رائٹس واچ کامقبوضہ کشمیر کے زیر حراست شہریوں کی رہائی کا مطالبہ
September 17, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا 44واں روز ہے ، ہیومن رائٹس واچ  نے بھارت سے زیرحراست کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے بھارت طاقت کے زور پر خراب حالات کو مزید بگاڑ رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنے 44 روز ہوگئے ، کشمیری اپنے ہی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،، وادی میں معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے ایک بار پھر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھائی ہے ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا کر انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کررہا ہے، مودی حکومت طاقت کے زور پر خراب حالات کو مزید بگاڑ رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارت اب تک ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لے چکا ہے ، ایسے افراد پر کوئی الزامات بھی نہیں ہیں، انہیں نہ اپنے اہل خانہ سے ملنے دیا جارہا ہے اور نہ وکلا تک رسائی دی جا رہی ہے ۔ عالمی تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افراد کو  فوری طور پر رہا کرے۔