Saturday, July 27, 2024

ہینڈز آف سٹون ... چیمپئن باکسر کے عروج و زوال کے گرد گھومتی فلم

ہینڈز آف سٹون ... چیمپئن باکسر کے عروج و زوال کے گرد گھومتی فلم
August 16, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”ہینڈز آف سٹون“ دس روز بعد مداحوں کے دل جیتنے امریکی سنیما گھروں کا رخ کر ے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن، بائیو گرافی اور ڈرامہ فلم ”ہینڈز آف سٹون“ کی کہانی ایک چیمپئن باکسر کے گرد گھومتی ہے۔ رابرٹو ڈیورین سولہ سال کی عمر میں باکسنگ کیرئیر کا آغاز کرتا ہے اور پچاس سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ اختیار کر لیتا ہے۔ رابرٹو اپنے کیرئیر میں نامور باکسر شوگر رے لیونارڈ کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرتا ہے لیکن شوگر رے کے دوبارہ چیلنج میں رابرٹو اپنے ٹائٹل سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ پھر رابرٹو کو رے آرسل جیسا لیجنڈری ٹرینر ملتا ہے جو اس کی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ فلم کی ہدایات جوناتھن جیکو بووچ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں رابرٹو ڈی میرو، اینا ڈی آرمس، ایلن بارکن، اوشر ریمنڈ اور اینتھونی مولی ناری شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ہینڈز آف سٹون“ چھبیس اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔