Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہیمو فیلیا کے عالمی دن پر کراچی میں ہیموفیلیا مریضوں کیلئے تقریب کا انعقاد

ہیمو فیلیا کے عالمی دن پر کراچی میں ہیموفیلیا مریضوں کیلئے تقریب کا انعقاد
April 17, 2016
کراچی (92نیوز) ہیمو فیلیا کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے الٰہ دین پارک میں ہیموفیلیا مریضوں کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ کراچی کے الٰہ دین پارک میں بھی مقامی کمپنی اور ہیموفیلیا سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ہیموفیلیا کے مریضوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک والدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا اہتمام ہونا چاہیے تاکہ ہیموفیلیا کے شکار بچے بھی دیگر بچوں کی طرح کھیل کود سکیں اور بہتر انداز میں زندگی گزار سکیں۔ ہیمیوفیلیا سوسائٹی کے فاونڈر ممبر راحیل احمد کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی تقریبات کےساتھ ساتھ ہیموفیلیاکے مریضوں کے بہتر علاج معالجے میں بھی کردار ادا کریں گے۔