Monday, October 3, 2022

ہیمبرگ میں ریاستی انتخابات ، اینجلا مرکل کی جماعت کو شرمناک شکست

ہیمبرگ میں ریاستی انتخابات ، اینجلا مرکل کی جماعت کو شرمناک شکست
ہیمبرگ ( 92 نیوز) جرمنی کے شہر ہیمبرگ  میں ریاستی انتخابات کے دوران  چانسلر اینجلا مرکل کی کرسچین ڈیموکریٹس پارٹی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انتخابات میں  ، سوشل ڈیموکریٹس نے میدان مار لیا جو کہ  38 فیصد ووٹوں کیساتھ سب سے آگے ہے ۔ گرین پارٹی کی 24 فیصد سے زائد ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن ہے ۔ چانسلر  اینجلا مرکل کی پارٹی صرف 11 فیصد ووٹ لے سکی۔