Saturday, July 27, 2024

ہیلی کاپٹر کےمعاملے پر آرمی چیف کا اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ

ہیلی کاپٹر کےمعاملے پر آرمی چیف کا اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ
August 5, 2016
راولپنڈی(92نیوز)افغانستان نے ہیلی کاپٹر معاملے پر چپ سادھ لی ہیلی کاپٹر کہاں گراعملہ کی بازیابی کےلئے کیا اقدامات کئے؟؟ دفترخارجہ کو ابھی تک کوئی معلومات نہیں دیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ افغان صدر نے مکمل تعاون کا یقین دلادیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ہیلی کاپٹرمعاملے پر افغان حکومت مسلسل خاموش ہے دفترخارجہ نے رابطہ کیا لیکن کوئی معلومات نہیں دیں اب آرمی چیف نے افغان صدر کو فون کیا ہے جنرل راحیل شریف نے اشرف غنی سے پاکستانی ہیلی کاپٹر اور عملے کی بازیابی سے متعلق بات چیت کی۔۔۔۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر نے طیارے اور عملے کی بازیابی کےلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ افغان حکومت نے ابھی تک ہیلی کاپٹر کی لوکیشن اور عملے کے بارے میں معلومات نہیں دیں۔ افغان حکومت کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔