Saturday, July 27, 2024

ہیلی کاپٹر کا عملہ ہمارے پاس محفوظ ہے: ترجمان افغان طالبان

ہیلی کاپٹر کا عملہ ہمارے پاس محفوظ ہے: ترجمان افغان طالبان
August 5, 2016
کابل (92نیوز)افغانستان میں تباہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے معاملے میں نیا موڑآگیا ہے ۔  افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر کا عملہ ان کے پاس اور محفوظ ہے۔  واپسی کیلئے افغان حکومت اور امریکی فوج سے رابطے بے سود ہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہےجبکہ  دوسری جانب پاکستانی حکام نے افغان طالبان سے براہ راست بات چیت کی تصدیق سے گریزکیا ہے ۔