Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہیلی کاپٹرزخریداری اسکینڈل، سابق بھارتی ایئرچیف گرفتار

ہیلی کاپٹرزخریداری اسکینڈل، سابق بھارتی ایئرچیف گرفتار
December 10, 2016

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ہیلی کاپٹرز خریداری اسکینڈل میں بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی کو گرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اینگلو اٹالین کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاملے میں مالی بدعنوانی کے الزامات کے بعد بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ایس پی تیاگی نے اٹالین کمپنی کو ناجائز فوائد دئیے اور دیگر افراد کو رشوت دینے کی راہ ہموار کی۔ ایس پی تیاگی کے کزن جولی تیاگی اور ڈوکسا تیاگی کو بھی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔