Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہیلن میرن کی نئی فلم ‘‘دی آئی ان دی سکائی’’ کا پریمئر، ہیلن میرن کی ریڈکارپٹ پر واک

ہیلن میرن کی نئی فلم ‘‘دی آئی ان دی سکائی’’ کا پریمئر، ہیلن میرن کی ریڈکارپٹ پر واک
April 12, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ہیلن میرن کی نئی فلم  دی آئی ان  دی سکائی کا پریمئر لندن میں ہوا۔ اس موقع پر ہیلن نے ریڈکارپٹ پر واک کی اور ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر بات بھی  کی۔ فلم پندرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ گیون ہوڈ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں کاؤنٹر انٹیلی جنس اورڈرون حملوں جیسے جدید جنگی حربوں کے استعمال کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ فلم میں ہیلن میرن کرنل کیتھرین پاول  کے کردار میں جلوہ نما ہو رہی ہیں جو دہشت گردوں کے سیل کو نشانہ بنانے کیلئے کئے جانیوالے ڈرون آپریشن کی قیادت کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کاسٹ میں ایرون پال، فوئب فوکس، ایان گلین شامل ہیں جبکہ آنجہانی اداکار ایلن رک مین  نے بھی موت سے پہلے فلم میں کام کیا۔ فلم پندرہ اپریل کو ریلیز ہو گی۔