Saturday, July 27, 2024

ہیلری کلنٹن نے روس کی یورینئم کمپنی کاٹھیکہ دینے کیلئے2.35ملین ڈالر کی امداد وصول کی:نیویارک ٹائم

ہیلری کلنٹن نے روس کی یورینئم کمپنی کاٹھیکہ دینے کیلئے2.35ملین ڈالر کی امداد وصول کی:نیویارک ٹائم
April 24, 2015
نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی سیکرٹری آف آسٹیٹ ہیلری کلنٹن نے روس کی یورینئم کمپنی کوٹھیکہ دینے کے لیےامداد کی مد میں لاکھوں ڈالر کی رشوت وصول کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیسے روسیوں نے کینڈین یورنییم مائننگ کمپنی یورنییم ون پر اپنا تسلط قائم کیا اور کیسے اس وقت کی کمپنی چیئرمین ہیلری کلنٹن نے کمپنی کا ٹھیکہ روسیوں کودینےکے لیے روسی امدادی کارکنوں سے  کلنٹن فاؤنڈیشن کے نام پر چار اقسام میں دو اعشاریہ پینتیس ملین ڈالر کی امداد وصول کی،بلکہ انکے شوہرو سابق امریکی صدر بل کلینٹن نے بھی پانچ لاکھ ڈالر اس مد میں وصول کئے۔ نیویارک ٹائم کی یہ انکشافی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ہیلری کی جانب سے  دوہزار سولہ کےصدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔