ہیلتھ رسک الاؤنس ،وفاقی حکومت اور ڈاکٹروں کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(92نیوز) ہیلتھ رسک الاؤنس کا معاملہ وفاقی حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اور چار وفاقی ہسپتالوں کے 6 رکنی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی مذاکرات کے بعد وفاقی حکومت نے ڈاکٹروں کو ہیلتھ رسک الاؤئنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو رسک الاؤئنس جاری کرنے کا اعلان کر دیا، وفاقی ہسپتالوں کو رسک الاؤنس جاری کرنے کا نوٹی فکیشن 31 اکتوبر کو جاری ہو گا۔