Saturday, July 27, 2024

ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا تھیم پارک میں تبدیل‘ فلم کی کاسٹ نے افتتاح کر دیا

ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا تھیم پارک میں تبدیل‘ فلم کی کاسٹ نے افتتاح کر دیا
April 6, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کے یونیورسل سٹوڈیو میں ”دی وزرڈنگ ورلڈ آف ہیری پوٹر“ نامی تھیم پارک کا افتتاح کردیاگیا۔ موسیقی کی خوبصورت دھنوں اور آتش بازی سے ماحول رنگین ہو گیا۔ ہیری پوٹرکی جادوئی دنیانے حقیقت کا روپ دھار لیا۔ طلسمات کی نگری کی عمارتوں اور دوسری چیزوں سے سجا تھیم پارک یونیورسل سٹوڈیومیں بنا دیا گیا۔ دی وزرڈنگ ورلڈ آف آف ہیری پوٹرتھیم پارک کی افتتاحی تقریب میں ہیری پوٹر فلم کی مکمل کاسٹ سمیت دوسرے نامور فلمی ستاروں نے تقریب کوچار چاند لگا دیے۔ تقریب کے آغاز پر لیجنڈ کمپوزر جان ولیم نے ہر سو دھنیں بکھیر کر سماں باندھ دیا جبکہ ایل ای ڈی لائٹس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیاگیا۔ تھیم پارک جمعرات کو عوام کےلئے کھولا جائے گا۔