Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ قبل از اشاعت سب سے زیادہ آرڈر کی جانیوالی کتاب بن گئی

ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ قبل از اشاعت سب سے زیادہ آرڈر کی جانیوالی کتاب بن گئی
July 28, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ہیری پوٹر سیریز کی آٹھویں کتاب ” ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ“ قبل از اشاعت سب سے زیادہ آرڈر کی جانے والی کتاب بن گئی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ نئی کتاب ہفتے تک بک سٹالز پر دستیاب ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ان کی جادوئی دنیا پر مبنی ہیری پوٹر سیریز مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔ کتابیں فروخت کرنے والی کمپنیوں کو ہیری پوٹر سیریز کی آٹھویں کتاب ”ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ“ کے آرڈر دھڑادھڑ موصول ہو رہے ہیں حالانکہ کتاب ابھی اشاعت کے مراحل میں ہے۔ کتاب کے کچھ حصے میڈیا نے شائع کیے ہیں جس کے مطابق ہیری پوٹر کو نئے حصے میں تین بچوں کا باپ دکھایا گیا ہے اور اسے وزارت جادو میں ملازمت بھی مل چکی ہے۔ ہیری پوٹر کے آٹھویں حصے میں مزید کیا کچھ شامل ہے اس کیلئے آپ کو کتاب کی اشاعت کا انتظار کرنا پڑے گا۔